QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، چار ماہ سے تنخواہ کے منتظر میونسپل کمیٹی کے ملازمین سراپا احتجاج

11 Mar 2014 21:29

اسلام ٹائمز: گذشتہ ہفتے بھی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کی تھی، تاہم سی ایم او نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ڈیوٹیوں پر حاضر ملازمین کو تنخواہیں جلد ہی ادا کی جائیں گی، لیکن ابھی تک ادائیگی نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ میونسپل کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ملازمین گذشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے خلاف کئی روز سے ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ گذشتہ ہفتہ ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال بھی کی تھی، تاہم سی ایم او کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا تھا۔ سی ایم او کی یقین دہانی کے ایک ہفتہ بعد بھی تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین نے ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دی۔ اس دوران سی ایم او نے میونسپل کمیٹی سٹاف یونین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ جو ملازمین ڈیوٹیوں پر حاضر ہیں، ان ملازمین کو ہر صورت تنخواہیں ادا کر دی جائینگی۔ میونسپل کمیٹی سٹاف یونین کے صدر قیصر کامران تنخواہوں کے مسئلہ پر بات کیلئے جب اکاؤنٹ سیکشن کے ذمہ داران کے پاس گئے تو وہاں فریقین میں تلخ کلامی اور گالی گلوچ کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا تاہم موقع پر موجود دیگر ملازمین نے بیچ بچاؤ کرا دیا۔ قیصر کامران کے مطابق اکاؤنٹ برانچ ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے ملازمین کو تنخواہیں ادا کر رہا ہے، جبکہ ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمین کو پسند و ناپسند کی بنیاد پر تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 360576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/360576/ڈی-آئی-خان-چار-ماہ-سے-تنخواہ-کے-منتظر-میونسپل-کمیٹی-ملازمین-سراپا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org