QR CodeQR Code

اسکردو، یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیاء خوردنی نجی دکانوں پر فروخت کرنیکا انکشاف

11 Mar 2014 21:42

اسلام ٹائمز: یوٹیلٹی اسٹورز کے عملے دکانداروں سے مل کر چینی اور دالیں دکانداروں کو فروخت کر رہے ہیں اور دکاندار حضرات یوٹیلٹی کی اشیاء کو مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسکردو اور مضافات کے سرکاری یوٹیلٹی سٹوروں کی اشیاء خورد و نوش کا فروخت نجی دوکانوں ہو رہا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے عملے دکانداروں سے مل کر چینی اور دالیں دکانداروں کو فروخت کر رہے ہیں اور دکاندار حضرات یوٹیلٹی کی اشیاء کو مہنگے داموں فروخت کر کے عوام کو لوٹنے کا ایک نیا طریقہ شروع کر رکھا ہے۔ دوسری طرف بار بار عوامی شکایات موصول ہو رہی ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اشیاء پرائیویٹ دکانوں میں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔ ان میں دالیں چینی اور صابن کے علاوہ دیگر ایشاء شامل ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 360585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/360585/اسکردو-یوٹیلٹی-اسٹورز-کی-اشیاء-خوردنی-نجی-دکانوں-پر-فروخت-کرنیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org