QR CodeQR Code

کے آئی یو کے کنٹریکٹ ملازمین کو چھان بین کے بعد فارغ کرنے کا فیصلہ

11 Mar 2014 21:51

اسلام ٹائمز: یونیورسٹی کے اجلاس میں یہ طے پایا کہ 2002ء سے بھرتی سکیل پانچ اور سکیل سات کے ملازمین سے باقاعدہ ٹیسٹ انٹرویو کے بعد مستقل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے تمام چھوٹے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سے پہلے چھان بین کر کے ضرورت سے زیادہ بھرتی ہونے والے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں وائس چانسلر کی سربراہی میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے تمام تر معاملات زیربحث آئی۔ اس اجلاس میں یہ طے پایا کہ 2002ء سے بھرتی سکیل پانچ اور سکیل سات کے ملازمین سے باقاعدہ ٹیسٹ انٹرویو کے بعد مستقل کیا جائے جبکہ باقی دیگر چھوٹے ملازمین جو ضرورت سے زیادہ بھرتی کئے گئے ہیں فارغ کیا جائے۔ وائس چانسلر نے کہا ہے کہ جن افراد نے ضرورت سے زیادہ چھوٹے ملازمین کو بھرتی کیا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 360588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/360588/کے-آئی-یو-کنٹریکٹ-ملازمین-کو-چھان-بین-بعد-فارغ-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org