0
Wednesday 12 Mar 2014 00:08

الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرنیوالے اراکین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر

الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرنیوالے اراکین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرارداد کا کھلے دل سے خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرارداد پیش کرنے اور اسے منظور کرنے والے معزز اراکین کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی مخالفت کا عمل بھی ملک بالخصوص صوبہ پنجاب میں حق پرستانہ پیغام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرارداد منظور کرنا چند جاگیردارانہ اور وڈیرانہ ذہنیت رکھنے والوں کا فیصلہ ہے جبکہ پنجاب کے غریب ہاری، کسان اور محنت کش طبقہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے ساتھ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا حق پرستانہ فکر و فلسفہ تیزی سے ملک بھر کے غریب و متوسط طبقہ کے عوام میں پھیل رہا ہے، عوام میں شعوری بیداری جنم لے رہی ہے، انشاء اللہ بہت جلد ملک سے فرسودہ جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں غریب و متوسطہ طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 360631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش