QR CodeQR Code

شہید تقی حیدر کی برسی 14 مارچ کو منائی جائیگی

12 Mar 2014 01:22

اسلام ٹائمز: برسی کی تقریب شہید کے مزار پر اسکاؤٹ سلامی سے شروع ہوگی، برسی کی تقریب کا اہتمام آئی ایس او امامیہ کالونی یونٹ لاہو رڈویژن نے کیا ہے۔ شہید کی برسی کی تقریب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر بھی خطاب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شہید باوفا تقی حیدر کی 19 ویں برسی 14 مارچ بروز جمعہ کو جامع مسجد امامیہ کالونی میں منائی جائے گی۔ برسی کی تقریب شہید کے مزار پر اسکاؤٹ سلامی سے شروع ہوگی، جس کے بعد سیمینار ہوگا، جس سے ممتاز عالم دین علامہ سید اسد عباس نقوی خطاب کریں گے۔ برسی کی تقریب کا اہتمام آئی ایس او امامیہ کالونی یونٹ لاہور ڈویژن نے کیا ہے۔ شہید کی برسی کی تقریب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر بھی خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ شہید تقی حیدر نے آئی ایس او پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر حملے کے وقت ان کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 360647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/360647/شہید-تقی-حیدر-کی-برسی-14-مارچ-کو-منائی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org