0
Wednesday 12 Mar 2014 01:44
مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں

طالبان اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کو پامال کر رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

طالبان اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کو پامال کر رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طالبان کا دفتر کھولنے کی تجویز خلاف آئین ہے، قوم طالبان سے خفیہ مذاکرات اور سودے بازی قبول نہیں کرے گی۔ تھر میں زندگی تھرتھر کانپ رہی ہے۔ ممبران پارلیمنٹ ایک ماہ کی تنخواہ تھر کے قحط زدگان کے لیے وقف کریں۔ پنجاب حکومت نرسوں کے مطالبات تسلیم کرے۔ ملک کو خشک سالی سے بچانے کے لیے کالاباغ ڈیم کی تعمیر ضروری ہے۔ حکومت عوام کی بجائے دہشت گردوں کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستان میں پولیو کیسز میں آٹھ سو فیصد اضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ پولیو قطروں کو غیر شرعی قرار دینے والے پاکستان میں پولیو کے اضافے کے ذمہ دار ہیں۔ دہشت گردوں کو سنائی گئی سزاؤں پر عمل کیوں نہیں کیا جا رہا۔ حکومت طالبان کی گمراہ کن فلاسفی کے توڑ کے لیے حقیقی علماء کی خدمات حاصل کرے۔ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے طالبان کا فکری توڑ ضروری ہے۔ پنجاب حکومت جان لے کہ جنوبی پنجاب بھی جنوبی وزیرستان بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں۔ ملک کا ایک حصہ طالبان کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ خطرناک ہوگا۔ عوام دہشت گردوں کے خلاف یکسو اور حکمران گومگو کا شکار ہیں۔ طالبان اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کو پامال کر رہے ہیں۔ تھر میں پانی کا مستقل بندوبست کیا جائے اور امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔ تھر کا المیہ حکومتی بدانتظامی اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔ جنوبی پنجاب کا چولستان میں بھی قحط کی زد میں ہے۔ پنجاب حکومت چولستان میں قحط سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے۔ امیر اور غریب کے درمیان ہولناک فاصلے پیدا ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال کے بطن سے خوفناک انقلاب جنم لینے والا ہے۔ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ غریب کو اس کا حق دیا جائے اور اللہ کی نعمتوں میں سب کو شریک کیا جائے۔ تھر میں قحط اور ملک میں قحط الرجال ہے۔
خبر کا کوڈ : 360652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش