0
Wednesday 12 Mar 2014 09:49

مقبوضہ کشمیر میں خونریز جھڑپوں میں 1 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں خونریز جھڑپوں میں 1 بھارتی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ترال میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا کاروباری مراکز بند، مظاہرے، جھڑپوں میں متعدد زخمی، کئی گر فتار مقبوضہ کشمیر میں خونریز جھڑپوں کے دوران تین مجاہد شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 1بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائی کے دوران ترال میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے علاقے ویلگام رامحال میں بھارتی فوج نے صبح سویرے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ اسی دوران جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں 3مجاہد شہید ہو گئے جبکہ ایک بھارتی فوجی مارا گیا۔ جھڑپوں میں ایک بھارتی میجر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جھڑپوں میں ایک مکان زمین بوس ہوگیا جبکہ کئی مکانوں کی دیواروں میں گولیاں لگیں۔ سرچ آپریشن کے دوران لوگوں کو شدید سردی کے باوجود گھروں سے باہر نکال دیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی اہلکاروں نے ترال میں آپریشن کے دوران نوجوان کو شہید کیا جس کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند کر دئیے گئے اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی مظاہرین کو گر فتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 360691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش