0
Wednesday 12 Mar 2014 22:41
اسرائیل کا بغیر پائلٹ طیارہ غزہ میں گر کر تباہ

صہیونی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں، 4 فلسطینی شہید

صہیونی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں، 4 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی پرتشدد اور ظالمانہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ اور فضائی حملے میں چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی مغربی کنارے میں تلکرم کے قریب اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا، ادھر جنوبی غزہ پٹی میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں مزید تین افراد شہید ہوگئے۔ یہ بات علاقے کی حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے کہی۔ وزارت کے ترجمان اشرف القدریٰ نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ مشرقی رفاہ علاقے میں صیہونی فضائی حملے میں تین افراد جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کا بغیر پائلٹ کا ایک طیارہ جو نگرانی اور میزائل حملوں کیلئے استعمال کیا جاتا تھا منگل کو علی الصبح غزہ کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 360777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش