QR CodeQR Code

دہشتگردی کا سیاسی قیادت کی پالیسی کے تحت مقابلہ کیا جائیگا، عسکری قیادت

12 Mar 2014 21:04

اسلام ٹائمز: اجلاس میں قومی سلامتی کے امور اور خطے میں تبدیلیوں پر غور کیا گیا، کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے ایجنڈے کے نکات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عسکری قیادت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کا سیاسی قیادت کی پالیسی کے مطابق بنائی گئی جامع حکمت عملی کے تحت مقابلہ کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی صدارت میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف مارشل طاہر رفیق اور ایڈمرل آصف سندیلہ اور سینئر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور اور خطے میں تبدیلیوں پر غور کیا گیا۔ کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے ایجنڈے کے نکات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے ملک کو مستقبل میں درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 361012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361012/دہشتگردی-کا-سیاسی-قیادت-کی-پالیسی-کے-تحت-مقابلہ-کیا-جائیگا-عسکری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org