0
Wednesday 12 Mar 2014 23:21

شہید اہلکاروں کی تعزیت کیلئے ماروی میمن کا دورہ ڈی آئی خان

شہید اہلکاروں کی تعزیت کیلئے ماروی میمن کا دورہ ڈی آئی خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزیراعظم یوتھ لون کی کوآرڈینیٹر ماروی میمن نے
ڈیرہ اسماعیل خان کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے گذشتہ روز گرہ اخمد میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سپاہیوں ادریس اور الیاس کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے ڈیرہ کی تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ وانڈا مدد میں واقع شہید ادریس اور رتہ کلاچی گاؤں میں شہید سپاہی الیاس کی رہائش گاہوں پر علیحدہ علیحدہ حاضری دی۔ شہداء کے لواحقین کو وزیر اعظم کی جانب سے ہمدردی کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم قربانیاں دینے والے اہلکاروں کی شہادت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیو مہم کے خاتمہ کا عزم کیا ہوا ہے اور یہ جدو جہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں جہاں ملک کو پولیو سے فری بنایا جائے گا، وہیں پاکستان کو دہشت گردی اور بد امنی سے بھی پاک ملک بنایا جائے گا اور اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اور عوام کا خون رائیگان نہیں جائے گا اور اس خون سے امن، خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے امن کا قیام اور روزگار کی فراہمی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت ایک جانب جہاں اپنے کردار سے قیام امن کے حوالے سے اپنے خلوص اور سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے وہیں وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کے ذریعے نوجوانوں کو قرضے فراہم کرکے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانے اور اقتصادی بحالی کے لیئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء راجہ اختر علی، ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ، قیضار خان میاں خیل، چوہدری ریاض، فاروق اعظم درانی، ڈاکٹر اقبال لغاری اور دیگر مسلم لیگی عہدیدار بھی موجو د تھے۔

 
خبر کا کوڈ : 361049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش