0
Wednesday 12 Mar 2014 23:45

ملتان میں نواز شریف ہسپتال اور میٹروبس سروس کے منصوبے کا افتتاح بہت جلد کروںگا، شہباز شریف

ملتان میں نواز شریف ہسپتال اور میٹروبس سروس کے منصوبے کا افتتاح بہت جلد کروںگا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے سابق صوبائی وزیر ممبر پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی کی ون ٹو ون ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں ملتان میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ شہر بھر کو خوبصورت کر دیا جائے گا سیوریج سسٹم بہتر ہوگا اور نئی یونیورسٹی اور کالجز اسی سال شروع کر دیئے جائیں گے ملتان میں اربوں روپے سے ترقیاتی کام سال کے اختتام تک ہوجائیں گے اور لوگوں کو ملتان ایک نیا نظر آئے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف ہسپتال میں نئی مشینری جلد فراہم کردی جائے گی اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتی بھی جلد ہوجائے گی جس سے شہر کے سینکڑوں نوجوانوں کو اس ہسپتال میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔ نوازشریف ہسپتال اور میٹروبس سروس کا افتتاح کرنے جلد میں ملتان آرہا ہوں اور یہاں کی عوام کو صحت کی سہولت کے ساتھ ساتھ سفری سہولت بھی اب اچھی ملے گی ملتان میں سڑکوں کو مزید کشادہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 361058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش