QR CodeQR Code

تھر پارکر، جماعتہ الدعوہ کی مٹھی میں امدادی کاروائیاں جاری، فلاح انسانیت نے کیمپ لگا دیے

13 Mar 2014 00:16

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فلاح انسانیت فائونڈیشن کے ڈاکٹرز کی ٹیمیں دور دراز کے علاقوں میں پہنچ کر میڈیکل کیمپنگ کر رہی ہیں، ہزاروں متاثرین میں اب تک پکا پکایا کھانا، بچوں کیلئے دودھ، جوس، بسکٹ، منرل واٹر اور نقد رقوم تقسیم کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعةالدعوة نے مٹھی میں کنٹرول روم قائم کیا ہے، متاثرین میں پکی پکائی خوراک، پانی اور دیگر اشیائے خورونوش تقسیم کی جارہی ہیں۔ سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں سمیت پوری قوم کو دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فلاح انسانیت فائونڈیشن کے ڈاکٹرز کی ٹیمیں دور دراز کے علاقوں میں پہنچ کر میڈیکل کیمپنگ کر رہی ہیں، ہزاروں متاثرین میں اب تک پکا پکایا کھانا، بچوں کیلئے دودھ، جوس، بسکٹ، منرل واٹر اور نقد رقوم تقسیم کی گئی ہیں۔اس وقت تھرپارکر کے دوردراز کے علاقوں میں بھی جماعةالدعوة کی جانب سے متاثرین میں پکا پکایا کھانا و خشک راشن کی تقسیم جاری ہے۔ اسی طرح علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات فراہم کرنے کے علاوہ دیگر امدادی سرگرمیاں بھی سرانجام دی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 361071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361071/تھر-پارکر-جماعتہ-الدعوہ-کی-مٹھی-میں-امدادی-کاروائیاں-جاری-فلاح-انسانیت-نے-کیمپ-لگا-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org