0
Thursday 13 Mar 2014 08:52

سعودی عرب کا 750 ملین ڈالر کا چندہ روپے کی قدر میں اضافہ کی وجہ بنا

سعودی عرب کا 750 ملین ڈالر کا چندہ روپے کی قدر میں اضافہ کی وجہ بنا
اسلام ٹائمز۔ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں اضافہ کی فوری وجہ پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ میں سعودی عرب کی طرف سے ساڑھے سات سو ملین ڈالر کا چندہ ہے، جس نے روپے کی قدر کو بڑھانے میں سہارا دیا۔ گذشتہ چند روز میں روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت میں کمی پر معاشی ماہرین ششدر  ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ پروگرام طے کرتے وقت سٹیٹ بینک کے ذخائر قریباً 5 بلین ڈالر تھے جبکہ اس وقت قریباً 4 بلین ڈالر ہیں جبکہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر یعنی کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کو شامل کرنے کے بعد 9 بلین ڈالر سے زائد ہیں۔ اس طرح آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام طے ہونے اور مارچ کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر مجموعی ذخائر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے، تاہم ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوئی ہے اور روپیہ صحت پکڑنے لگا ہے۔
خبر کا کوڈ : 361123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش