QR CodeQR Code

پاکستانی سی ون تھرٹی طیاروں کی اپ گریڈیشن، امریکی کانگریس میں بل پیش

13 Mar 2014 10:33

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے پاس 16 سی ون تھرٹی طیارے ہیں جو مختلف عسکری امور کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے واشنگٹن بزنس جرنل کے مطابق پاکستان کو سی ون تھرٹی طیارے اپ گریڈ کرانے کی ضرورت ہے، یہ طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے اپ گریڈ کرائے جائیں گے جس کے لئے پینٹاگون نے دس کروڑ ڈالر کا ٹھیکہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے پاس 16 سی ون تھرٹی طیارے ہیں جو مختلف عسکری امور کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لئے امریکی کانگریس سے ایک سو ملین ڈالرکے ملٹری پیکیج کی منظوری کے لئے کہا گیا ہے۔ امریکی دفاعی ادارے نے کانگریس کو پاکستانی فضائیہ کے سی 1_30 طیارے اپ گریڈ کرنے کے دس کروڑ ڈالر کے ممکنہ فارن ملٹری سیلز سے آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اتحادیوں کے لئے غیر ملکی عسکری سازوسامان سے متعلقہ ڈیفنس سیکورٹی کارپوریشن ایجنسی نے کانگریس کو ممکنہ معاہدے سے مطلع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ممکنہ معاہدے کے مطابق پاکستان کو جہاز کے آلات، پارٹس،ٹریننگ اور لاجسٹک مدد فراہم کی جائے گی تاکہ پاکستان C-130B/E کے ملٹری ٹرانسپورٹ فلیٹ کو اپ گریڈ کر سکے، اس میں فضائی الیکٹرانکس آلات کی اپ گریڈیشن، انجن کے انتظام، میکانی اپ گریڈیشن، سامان کی ترسیل کے نظام کی تنصیب اور چھ طیاروں کے بیرونی بازو سیٹ کی تبدیلی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اسپیئر اور مرمتی پارٹس، معاون آلات، مطبوعات اور تکنیکی دستاویزات، عملے کی تربیت اور تربیت کا سازو سامان بھی شامل ہے۔ پاکستان فضائیہ کے پاس سی 130 فلیٹ کے 16 طیارے ہیں یہ بیڑا انسداد عسکریت پسندی اور انسداد دہشت گردی کی پروازوں، علاقائی انسانی امدادی آپریشن، فوجوں کی نقل و حمل، اور انٹیلی جنس، نگرانی اور ابتدائی معائنہ (ISR) مشن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بیڑے کو اپ گریڈ کرنے سے یہ طیارے مزید دس سے پندرہ سال تک قابل عمل بن جائیں گے۔ امریکا کی فارن ملٹری سیلز 2011میں 34 ارب ڈالر تھی جو 2012 میں دگنا ہو کر 69 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔


خبر کا کوڈ: 361134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361134/پاکستانی-سی-ون-تھرٹی-طیاروں-کی-اپ-گریڈیشن-امریکی-کانگریس-میں-بل-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org