0
Thursday 13 Mar 2014 15:40

نواز شریف امیر المومنین بننے کے چکر میں ہیں، جمشید دستی

نواز شریف امیر المومنین بننے کے چکر میں ہیں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پرسب چور اکھٹے ہیں۔ صدر پاکستان وزیراعظم کا منشی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف امیرالمومنین بننے کے چکرمیں ہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں ہونیوالی سرگرمیوں کا کیس قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ اس پر ریفرنڈم کرایا جائے اور اگر کوئی پارلیمنٹرین اس میں ملوث ہے، تو اسکو سزا ملنی چاہئے۔ عوام کو بچانے کیلئے ہر قربانی دینگے۔ حکمران امن نہیں چاہتے۔ اگر حکمران امن چاہیں تو طالبان کے ذریعے چند دنوں میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر ملک خضرحیات ڈیال، ڈویژنل چیئرمین ایس ایس ایم طفیل علیزئی و دیگر سرائیکی رہنما بھی موجود تھے۔ جمشید دستی نے کہا کہ سرائیکی صوبے کی بات کرتے ہیں تو حکمران کہتے ہیں کہ تم ملک توڑنے کی بات کرتے ہو۔ سرائیکی صوبہ ہماراحق ہے۔ اسکی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔ شیخ رشید احمد نے اس بارے قوم کی صحیح رہنمائی کی ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی امریکہ کے مشورے سے بنتی ہے۔ ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ ملک اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔ جرائم پیشہ کام کرینگے تو دہشتگردی بڑھے گی۔ تھر میں نوازشریف اور بلاول بھٹو کے اکھٹے دورے سے قوم کے سامنے انکے مکروہ چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ حکمران قومی سلامتی پالیسی کے نام پر غریبوں کو ذبح کرنا چاہتے ہیں۔ 37 قومی ادارے نجکاری کی نذر ہو رہے ہیں۔ جس سے 47 ہزار ملازمین بیروزگار ہو جائینگے۔ غریب طبقے کانمائندہ ہوں۔ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ آپریشن کسی مسئلے کاحل نہیں۔ میڈیاحکمرانوں کی جعلی تعریفیں چھوڑ دے۔

 
خبر کا کوڈ : 361258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش