QR CodeQR Code

ڈالر کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قرضہ دیا، رائٹرز

13 Mar 2014 21:46

اسلام ٹائمز: پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب سے ملنے والی رقم پاکستان ڈویلپمینٹ فنڈ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اس فنڈ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلمان ممالک سے مدد لے کر جمع کرائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے سعودی عرب نے گذشتہ ماہ ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قرضہ پاکستان کو دیا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض مزید ڈیڑھ ارب ڈالرز بھی جلد فراہم کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے تین ارب ڈالر کا قرضہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی شخصی ضمانت پر دیا۔ گذشتہ ماہ ڈیڑہ ارب ڈالر مل چکے ہیں جبکہ بقیہ ڈیڑھ ارب ڈالرز جلد ملیں گے۔ پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب سے ملنے والی رقم پاکستان ڈویلپمینٹ فنڈ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اس فنڈ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلمان ممالک سے مدد لے کر جمع کرائی جائے گی اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنایا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق سعودی عرب اسٹیٹ بینک کے گورنر نے پاکستان کے قرضہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جبکہ پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔


خبر کا کوڈ: 361418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361418/ڈالر-کا-مقابلہ-کرنے-کیلئے-سعودی-عرب-نے-پاکستان-کو-ڈیڑھ-ارب-ڈالرز-قرضہ-دیا-رائٹرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org