0
Thursday 13 Mar 2014 22:15

گلگت، محکمہ تعلیم اور ایکسائز میں خالی ہونیوالی 5 سو سے زائد آسامیوں پر میرٹ کیمطابق بھرتیاں کی جا رہی ہیں، چیف سیکرٹری

گلگت، محکمہ تعلیم اور ایکسائز میں خالی ہونیوالی 5 سو سے زائد آسامیوں پر میرٹ کیمطابق بھرتیاں کی جا رہی ہیں، چیف سیکرٹری
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ایکسائز میں خالی ہونے والی پانچ سو سے زائد آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ ان پوسٹوں کو اگلے دو روز میں مشتہر کر دیا جائے گا۔ بدھ کے روز اپنے دفتر میں سینئر صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری اداروں سے مالی بدعنوانیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں۔ احتساب کے عمل میں تیزی لانے کے لیے اینٹی کرپشن کا محکمہ قائم کیا جا رہا ہے، جو دوہفتوں میں کام شروع کردے گا۔ عوام کو شفاف بنیادوں پر گندم کی فراہمی کے لیے نادرا کی مدد سے راشن کارڈ بنانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ چیف سیکرٹری نے بتایا کہ محکمہ تعلیم، صحت اور پولیس میں چار ہزار نئی آسامیاں پیدا کرنے کیلئے وفاق کو سفارشات دے دی ہیں۔ سال 2015ء لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا سال ہوگا، پن بجلی کے زیرتعمیر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ رواں سال کے آخر تک 24 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ گلگت سٹی میں ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم پر کام جون میں شروع ہوگا۔ صاف پانی کی فراہمی کے لیے 57 واٹر فلٹر پلانٹس جو بند پڑے تھے، کو قابل استعمال بنایا گیا ہے۔ گذشتہ 8 ماہ کے دوران سرکاری اداروں میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کے حوالے سے شکایات کو ختم کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 361425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش