QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سٹی پولیس نے چوری شدہ کار برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا

13 Mar 2014 23:43

اسلام ٹائمز: ہیبت شہید چوک کے قریب موٹرکار نمبر QD755 کو روک کر انکوائری کی گئی تو گاڑی اسلام آباد سے چوری شدہ نکلی, جس کا مقدمہ تھانہ ترنول میں درج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی پولیس نے ہیبت شہید چوک کے قریب چوری شدہ موٹر کار برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اوسٹی حاجی ثناء اللہ خان نے کارروائی کے دوران ایک موٹر کار نمبر QD755 کو روکا۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گاڑی چوری شدہ نکلی۔ جسکا مقدمہ تھانہ ترنول اسلام آباد میں دس فروری 2014ء کو درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور خالد کیخلاف 411PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 


خبر کا کوڈ: 361439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361439/ڈی-آئی-خان-سٹی-پولیس-نے-چوری-شدہ-کار-برآمد-کرکے-ایک-شخص-کو-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org