0
Friday 14 Mar 2014 01:01

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کا اجلاس، ضلعی شوریٰ کا اجلاس 16 مارچ کو ہوگا

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کا اجلاس، ضلعی شوریٰ کا اجلاس 16 مارچ کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت وحدت ہائوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین غلام قاسم خان، سخاوت عباس، سید شبر رضا زیدی، سید عاصم رضا گیلانی، دل شیر خان، اسد عباس، مرزا وجاہت علی، جواد جعفری، سید فرخ مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 16 مارچ کو ضلعی شوریٰ کے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم تھر میں قحط سے متاثر پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام خیرپور میں منعقد ہونے والی لبیک یارسول اللہ کانفرنس شیعہ سنی اتحاد کا عظیم مظہر ہوگی اور ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر ناکام ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 361463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش