QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری، 17 ہلاکتیں، 1922 مکانوں اور 43 واٹر سپلائی سکیموں کو نقصان

14 Mar 2014 11:34

اسلام ٹائمز: عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ایمرجنسی نوعیت کے کاموں اور لازمی خدمات کی بحالی کے عمل کا جائیزہ لیا اور وزیر اعلیٰ کو وادی کشمیر اور خطہ جموں کے پہاڑی علاقوں میں بحالیاتی کے جاری کاموں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کی صُبح وادی کشمیر اور خطہ جموں کے پہاڑی علاقوں میں حالیہ غیر متوقع ہوئی برف باری کی وجہ سے بُری طرح سے متاثر ہوئی لازمی خدمات کی بحالی کی صورتحال کے بارے میں متعلقین سے جانکاری حاصل کی، چیف سیکرٹری محمد اقبال کھانڈے اور فائنانشل کمشنر ریونیو ارون کمار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی افسروں کی دو ٹیمیں جو کہ ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع کا گذشتہ دورہ مکمل کرچکی ہیں، جنہوں نے عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ایمرجنسی نوعیت کے کاموں اور لازمی خدمات کی بحالی کے عمل کا جائیزہ لیا اور وزیر اعلیٰ کو وادی کشمیر اور خطہ جموں کے پہاڑی علاقوں میں بحالیاتی کے جاری کاموں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی، شدید برف باری اور بارشوں کی وجہ سے واٹر سپلائی سروس کو پہنچنے نقصان کے جائزے کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ جموں میں قریباً 175 اور کشمیر میں 43 واٹر سپلائی سکیمیں متاثر ہوئیں، انہیں بتایا گیا کہ بہت ساری سکیموں کو قابلِ کار بنایا گیا ہے اور دیگر سکیموں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس غیر متوقع برف باری کی وجہ سے17 اشخاص کے جان بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جب کہ اس ناگہانی آفت میں 75 میویشی بھی مرے، جب کہ صوبہ کشمیر میں 1922 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور جموں صوبہ میں جائیدادوں کے نقصان کا جائیزہ لیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 361515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361515/مقبوضہ-کشمیر-میں-شدید-برف-باری-17-ہلاکتیں-1922-مکانوں-اور-43-واٹر-سپلائی-سکیموں-کو-نقصان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org