QR CodeQR Code

کراچی، وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کی عدالتیں ملیر کینٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی

14 Mar 2014 17:25

اسلام ٹائمز: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم کو انسداد دہشتگردی کی عدالتیں ملیر کینٹ میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، خصوصی عدالتوں کے ججز کو بھی ملیر کینٹ میں رہائش فراہم کی جا ئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں ملیر کینٹ میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی عدالتیں ملیر کینٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، خصوصی عدالتوں کے ججز کو بھی ملیر کینٹ میں رہائش فراہم کی جا ئے گی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم کو انسداد دہشتگردی کی عدالتیں ملیر کینٹ میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی کے ایک روزہ دورے پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 361641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361641/کراچی-وزیراعظم-نے-انسداد-دہشتگردی-کی-عدالتیں-ملیر-کینٹ-منتقل-کرنے-منظوری-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org