QR CodeQR Code

وزیراعظم بتائیں کہ سعودی عرب سے ڈیرھ ارب ڈالر کس مد میں لئے گئے ہیں، خورشید شاہ

14 Mar 2014 20:50

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ رقم کا تعلق شام سے متعلق خارجہ پالیسی پر لیے گئے یوٹرن سے ہے اور لگ رہا ہے کہ اس پس منظر میں پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے نہایت اہم منصوبہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ روپے کا ڈالر کے مقابلے میں 108 سے 98 پر آ جانا حیران کن ہے، وزیراعظم بتائیں کہ سعودی عرب سے ڈیرھ ارب ڈالر کس مد میں لئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حکومت کے پاس کون سے چھڑی ہے جسے گھمانے سے ڈالر کبھی اوپر کبھی نیچے آ جاتا ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ رقم کا تعلق شام سے متعلق خارجہ پالیسی پر لیے گئے یوٹرن سے ہے اور لگ رہا ہے کہ اس پس منظر میں پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے نہایت اہم منصوبہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیرخزانہ اس بات کا جواب کیوں نہیں دیتے کہ ایک مہینے کے اندر ہمارے زرمبادلہ میں دو بلین ڈالر کا اضافہ کیسے ہوگیا۔ قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ روزانہ بدلتی پالیسی سے ملکی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، اس لیے اس پالیسی کو واضح کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 361734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361734/وزیراعظم-بتائیں-کہ-سعودی-عرب-سے-ڈیرھ-ارب-ڈالر-کس-مد-میں-لئے-گئے-ہیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org