QR CodeQR Code

افغانستان کا پاکستان سے 46 طالبان قیدیوں کی بے ترتیب رہائی پر اظہار ناراضگی

14 Mar 2014 21:04

اسلام ٹائمز: افغان حکام کا شکایت ہے کہ قیدیوں کو ٹولیوں کی شکل میں رہا کیا گیا، ابھی تک ان کی امن کونسل سے ملاقات بھی نہیں ہوسکی۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے پاکستان سے طالبان قیدیوں کی رہائی کو بے ترتیب قرار دیتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ افغان حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان سے ان 46 قیدیوں کو ٹولیوں کی شکل میں بے ترتیب انداز میں رہا کیا اور رہائی سے قبل باضابطہ طور پر افغان حکومت کو آگاہ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے آج تک افغان امن کونسل ان طالبان قیدیوں سے کوئی ملاقات نہیں کرسکی۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ تمام طالبان قیدی افغان حکومت کی درخواست پر رہا ہوئے تھے، تاکہ انہیں امن مذاکرات میں مذاکرات کار کے طور پر استعمال کرکے اس عمل کو آگے بڑھایا جائے، تاہم ان قیدیوں کی بے ترتیب رہائی کی وجہ سے ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔


خبر کا کوڈ: 361746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361746/افغانستان-کا-پاکستان-سے-46-طالبان-قیدیوں-کی-بے-ترتیب-رہائی-پر-اظہار-ناراضگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org