QR CodeQR Code

دھماکوں سے ثابت ہوگیا کہ دیگر عناصر مذاکرات سبوتاژ کر رہے ہیں، عمران خان

14 Mar 2014 23:06

اسلام ٹائمز: اسلام آباد سے جاری بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے طالبان کی جانب سے دونوں واقعات کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مذاکرات کی کامیابی کی راہ دیکھ رہی ہے۔ فتنہ والے عناصر کا راستہ روکنا ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان نے کوئٹہ اور پشاور میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے دیگر عناصر کوششیں کر رہے ہیں۔ متحارب فریقین کے درمیان  جنگ بندی کے اعلان کے بعد اس نوعیت کے حملوں سے ان عناصر کی موجودگی واضح ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر پاکستان میں امن کے قیام کا خواب چکنا چور کرنا چاہتے ہیں۔ فتنہ و فساد کے ذریعے ملک کو آگ و خون کے نہ رکنے والے سلسلے میں  دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے طالبان کی جانب سے دونوں واقعات کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مذاکرات کی کامیابی کی راہ دیکھ رہی ہے۔ فتنہ والے عناصر کا راستہ روکنا ضروری ہے۔ وفاقی حکومت دونوں دھماکوں کا نوٹس لے اور اس کے پیچھے موجود عناصر کو بے نقاب کرے۔


خبر کا کوڈ: 361786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361786/دھماکوں-سے-ثابت-ہوگیا-کہ-دیگر-عناصر-مذاکرات-سبوتاژ-کر-رہے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org