QR CodeQR Code

خیرپور، لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی وال چاکنگ کرنے والے افراد پر فائرنگ، 9 افراد زخمی

15 Mar 2014 01:46

اسلام ٹائمز: اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد اس وقت شیعہ سنی اتحاد سے خوفزدہ ہیں، لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس اپنے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیرپور میں لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وال چاکنگ کرنے والے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان پر تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا کہ خیرپور کی شاہراہوں پر لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وال چاکنگ کی جارہی تھی کہ اچانک تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے وال چاکنگ کرنے والے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں خیرپور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ بعدازاں دہشت گردوں نے لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی وال چاکنگ کو شہر کے بعض مقامات پر خراب کرنے کوشش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد اس وقت شیعہ سنی اتحا د سے خوفزدہ ہیں، انشاء اللہ پاکستان بھر کے شیعہ سنی تکفیری ایجنڈے کو اپنی وحدت سے ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس اپنے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی۔ انہوں حکومت سندھ سے نے لبیک یا رسول اللہ (ص) کی چاکنگ کو خراب کرنے والے تکفیری جماعت کے دہشت گردوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 361837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361837/خیرپور-لبیک-یا-رسول-اللہ-ص-کانفرنس-کی-وال-چاکنگ-کرنے-والے-افراد-پر-فائرنگ-9-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org