QR CodeQR Code

پاکستان یوکرائن کی آزادی و خودمختاری کا قائل ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

15 Mar 2014 07:23

اسلام ٹائمز: یوکرائنی سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری حالیہ یوکرائنی تنازع کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرائن کی آزادی و خودمختاری کا قائل ہے، ہم عالمی تسلیم شدہ سرحدوں میں رد و بدل کے لئے کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر یقین دہانی یوکرائنی سفیر وولو ڈیمیر لا کاموف کو ملاقات کے دوران کرائی۔ سفیر نے یوکرائن میں جاری تنازع سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے موقف سے آگاہ کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری حالیہ یوکرائنی تنازع کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ یوکرائنی سفیر نے اصولی موقف اپنانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 361879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361879/پاکستان-یوکرائن-کی-ا-زادی-خودمختاری-کا-قائل-ہے-سینیٹر-مشاہد-حسین-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org