QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، منگل قبائل کے مسلح افراد نے پاڑہ چمکنی قبائل کے 2 افراد اغوا کرلیے

15 Mar 2014 09:52

اسلام ٹائمز: واقعے کے بعد پاڑہ چمکنی قبائل کا ہنگامی جرگہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوۓ حاجی گل بت خان ، حاجی یعقوب ، ملک کریم شاہ اور دیگر عمائدین نے حکومت سے مغویوں ککی بازیابی اور اغواء کا روں کے خلاف موثر کا روائی کا مطالبہ کیا ۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقے دڑادڑ سے منگل قبائل کے مسلح افراد نے پاڑہ چمکنی قبائل کے دو افراد اغواء کرلئے اور نا معلوم مقام پر منتقل کردیئے ۔ پاڑہ چمکنی قبائل کے عمائدین حسین گل چمکنی ، رفیق چمکنی اور حسین جان چمکنی نے میڈیا کو بتایا کہ پاڑہ چمکنی قبائل کے دو افراد شریف چمکنی اور حمد چمکنی وسطی کرم کے علاقے مالوٹہ سے صدہ بازار جارہے تھے کہ دڑادڑ کے مقام پر منگل قبائل کے مسلح افراد نے ان کو گاڑی سے اتار کر زد و کوب کیا اور اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ واقعے کے بعد پاڑہ چمکنی قبائل کا ہنگامی جرگہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوۓ حاجی گل بت خان ، حاجی یعقوب ، ملک کریم شاہ اور دیگر عمائدین نے حکومت سے مغویوں ککی بازیابی اور اغواء کا روں کے خلاف موثر کا روائی کا مطالبہ کیا ۔ پاڑہ چمکنی قبائل اس سلسلے ميں حکام سے بھی ملاقات کی ہے اور صورت حال سے آگاہ کردیا ہے ۔


خبر کا کوڈ: 361891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361891/کرم-ایجنسی-منگل-قبائل-کے-مسلح-افراد-نے-پاڑہ-چمکنی-2-اغوا-کرلیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org