0
Saturday 15 Mar 2014 10:19

ایران کیجانب سے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت

ایران کیجانب سے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے عوام کے حقوق کا دفاع، انسانی، دینی اور بین الاقوامی ذمہ داری ہے اور تل آبیب کے وحشیانہ اقدامات کے حوالے سے جاری مزاحمت نہیں رکے گی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اسرائیل کی غیر قانونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے انسانی حقو‍ق کی دعویدار بعض حکومتوں کے جانبدارانہ موقف پر شدید تنقید کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی روزانہ کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اسلامی ممالک کے واضح و ٹھوس موقف اپنائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

ادھر اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے بھی غزہ کے علاقے میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق محترمہ مرضیہ افخم نے غزہ میں محاصرے کے شکار مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو مزاحمت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی بے بسی کا آئینہ دار قرار دیا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں کہ صیہونیوں کے دہشتگردانہ اقدامات، مزاحمت و پائیداری کے حوالے سے  ملت فلسطین کے عزم و ارادے کو مزید تقویت بخشیں گے، ملت فلسطین اپنی تمام مقبوضہ سرزمینوں کو آزاد کروا کر رہی گی اور اس حوالے سے مغرب کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکومت کی فوج نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ پر اپنے فضائی و زمینی حملوں کا آغاز کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 361898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش