QR CodeQR Code

بلوچستان میں امن و استحکام اور خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے، صدر ممنون حسین

15 Mar 2014 12:47

اسلام ٹائمز: ایوان صدر میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کو ترجیح دیتی ہے۔ عوام کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ صدر نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کے عوام کو قومی زندگی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے وفاقی حکومت کی مسلسل حمایت اور سرپرستی کا یقین دلایا۔ صدر مملکت نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو ترجیح دیتی ہے۔ صوبے کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان کی ترقی اور بہبود میں گہری دلچسپی لینے پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔


خبر کا کوڈ: 361917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361917/بلوچستان-میں-امن-استحکام-اور-خوشحالی-حکومت-کی-ترجیح-ہے-صدر-ممنون-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org