QR CodeQR Code

حکومت نے مذاکرات کی آڑ میں دہشتگردوں کو کھلی اجازت دے رکھی ہے، طارق احمد جعفری

15 Mar 2014 12:46

اسلام ٹائمز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی مکتبی تنازعہ نہیں بلکہ دشمن مختلف انداز میں دہشتگردی کرنا چاہتا ہے۔ جسے آپس کے اتحاد اور جرات مندانہ حکمت عملی اختیار کرکے ناکام بنایا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سردار طارق احمد جعفری نے پرنس روڈ کوئٹہ اور پشاور کے علاقے سربند پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکے میں کی پرزور مذمت کی ہے۔ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے شدت پسندوں کیساتھ مذاکرات کی آڑ میں عوام کا قتل عام کرنے کی دہشتگردوں کو کھلی اجازت دے رکھی ہے۔ ترجمان نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اس حقیقت کو اب سب تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان میں کوئی مکتبی تنازعہ نہیں بلکہ مختلف انداز میں دہشتگردی کرکے دشمن پاکستان کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ جسے آپس کے اتحاد اور جرات مندانہ حکمت عملی اختیار کر کے ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ اس وقت پاکستان کا کوئی بھی شہر اور شہری دہشتگردی سے محفوظ نہیں۔ بیرونی ممالک کی اس جنگ میں اب تک ہزاروں فوجی اور سویلین لوگ قربان ہو چکے ہیں۔ معاشی نقصان اس کے علاوہ ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی تجویز پر عمل کرکے پاکستان کو دہشتگردی کیلئے میدان جنگ بنانے والے ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے احتجاج کرے اور ان ممالک کے لیے کام کرنے والے کالعدم گروپوں کو ملنے والی امداد پر پابندی عائد کی جائے۔ ٹی این ایف جے کے صوبائی ترجمان نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اہل وطن کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 361937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361937/حکومت-نے-مذاکرات-کی-آڑ-میں-دہشتگردوں-کو-کھلی-اجازت-دے-رکھی-ہے-طارق-احمد-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org