0
Saturday 15 Mar 2014 13:47

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی، آواران اور مشکے میں آج بھی آپریشن جاری ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی، آواران اور مشکے میں آج بھی آپریشن جاری ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام ٹائمز۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کمیٹی کو بااختیار بنایا گیا تو امید کی جاسکتی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نئی کمیٹیوں کی تشکیل سے براہ راست مذاکرات کامیاب ہونے سے تمام معاملات زیر بحث لائے جا سکتے ہیں۔ بلوچستان حکومت آٹھ ماہ کے دوران کی گئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ اگر صوبائی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو جمعیت علماء اسلام انھیں سہارا دینے کے لئے اپنا کردار ادا کر ے گی۔ اب بھی بلوچستان کے بعض علاقوں ڈیرہ بگٹی، آواران، مشکے میں ٹارگٹ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے علاقے تھر پارکر میں سندھ حکومت کی نااہلی کے سبب قیمتی انسانی جانوں کی ھلاکتیں ہوئیں اور لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات تقسیم وراثت کی بنیاد پر کروائے گئے۔ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سندھ میں پی پی پی، بلوچستان میں قوم پرست اور پختونوں کو جبکہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت بنا دی گئی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت سے تھر پارکر میں 150 سے زائد معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ پوری ضلعی انتظامیہ کو معطل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی خصوصاً لیاری کے حالات کے پیچھے سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ہیں۔ اگر صوبائی حکومت مخلصی کرے تو 80 فیصد کراچی کے حالات ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اپنے ہی اتحادی جماعت کی یرغمال بنی ہوئی ہے۔ 8 ماہ سے رسہ کشی جاری ہے جبکہ بلوچستان کے موجودہ حالات اور عوامی مسائل کی بہتری کے لئے حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج ہم مسائلوں کا شکار ہیں۔ دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجر کا سامنا ہے۔ دین اسلام کے اصولوں کو اپنایا جائے تو ہم تمام مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ امت مسلمہ کو چاہیئے کہ وہ موجودہ حالات میں متحد ہو کر کفری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

خبر کا کوڈ : 361951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش