QR CodeQR Code

سیاسی و معاشرتی امور اسلام سے خارج نہیں کئے جا سکتے، مزمل ہاشمی

15 Mar 2014 14:24

اسلام ٹائمز: جامع مسجد خالد بن ولید میں عوامی اجتماع سے خطاب میں امیر جماعة الدعوة کراچی نے کہا کہ پاکستان سے یورپی یونین کا حالیہ مطالبہ یہی ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں اسلامی تعلیمات کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔اسلام ٹائمز: جامع مسجد خالد بن ولید میں عوامی اجتماع سے خطاب میں امیر جماعة الدعوة کراچی نے کہا کہ پاکستان سے یورپی یونین کا حالیہ مطالبہ یہی ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں اسلامی تعلیمات کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشرتی امور اسلام سے خارج نہیں کئے جا سکتے، انگریز برصغیر میں مذہب کو عبادت گاہوں تک محدود کرنا چاہتے تھے، مسلمانوں نے کل بھی ان کے خلاف جدوجہد کی، اب بھی ان کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ لوتھر و روسو کے خیالات نے مغربی معاشرے میں انتشار کی کیفیت پیدا کی ہے، جس انداز سے انہوں نے ریاست کو کلیسا سے الگ کردیا تھا، اسی طرح اسلامی تعلیمات کو بھی سیاسی، اقتصادی و معاشرتی امور سے خارج کرنے پر ہمیشہ دباﺅ ڈالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے یورپی یونین کا حالیہ مطالبہ یہی ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں اسلامی تعلیمات کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔ مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات سے روگردانی کرنا قوم کو ذلت کی طرف دھکیل دیتی ہے، ملک میں امن کے قیام کیلئے اسلامی تعلیمات کے مطابق ریاستی امور کو سرانجام دینا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 361981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361981/سیاسی-معاشرتی-امور-اسلام-سے-خارج-نہیں-کئے-جا-سکتے-مزمل-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org