QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتاری پر شیعہ ایکشن کمیٹی اور پاسبان عزاء کی شدید مذمت

15 Mar 2014 18:32

اسلام ٹائمز: آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ طالبان کیخلاف بیان دینے والے بلاول بھٹو زرداری قائم علی شاہ کیجانب سے کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کی سپورٹ کرنے پر انکے خلاف فی الفور سخت ایکشن لیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاسبان عزاء پاکستان اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ایماء پر خیرپور میں لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی سمت 50 سے زائد ذمہ داران اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پاسبان عزاء پاکستان کے جنرل سیکریٹری راشد رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی جو اپنے آپ کو سیکولر، لبرل اور روشن خیال کہتی ہے وہ کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کو سپورٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو شہر قائد کراچی میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کو مزار قائد (رہ) جیسی مقدس جگہ کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب پرامن شیعہ جماعت کو شیعہ نشین علاقے بھی جلسے کی اجازت نہیں دینا پیپلز پارٹی کی پاکستان اور محب وطن ملت تشیع سے دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔
 
دوسری جانب اپنے ایک مذمتی بیان میں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے بھی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ایماء پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے شیعہ دشمن اقدامات ملت تشیع پاکستان میں شدید تشویش کا باعث ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کے خلاف بیان دینے والے بلاول بھٹو زرداری قائم علی شاہ کی جانب سے کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کی سپورٹ کرنے پر انکے خلاف فی الفور سخت ایکشن لیں۔


خبر کا کوڈ: 362128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362128/ایم-ڈبلیو-کے-رہنماﺅں-اور-کارکنان-کی-گرفتاری-پر-شیعہ-ایکشن-کمیٹی-پاسبان-عزاء-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org