0
Sunday 16 Mar 2014 13:58

طالبان اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کوششیں کرنا ہونگی، پرویز رشید

طالبان اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کوششیں کرنا ہونگی، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہ دہشتگرد اس بات پر مجبور کرتے ہیں کہ ان کے خیالات درست ہیں، کیا یہ ریاست کے مفاد میں ہے کہ دہشت گردوں کو زندہ رکھا جائے۔ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے حکومت کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اور صحافیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ بندوق سے عوام کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، اپنا ایجنڈا مسلط کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے حکومت اپنا کردا ادا کر رہی ہے۔ سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے، یوٹیوب پر پابندی جلد ختم کر دی جائے گی۔ لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست کے سارے ستون تشکیل کے عمل میں رہے ہیں۔ اس عمل کے دوران کبھی پنڈولم کی طرح بائیں اور کبھی دائیں طرف رہے۔ ان ستونوں نے یہ کوشش ضرور کی کہ ریاست کی چھت کو ٹوٹنے نہ دیں۔ کبھی یہ ستون ریاست کو سنبھالتے رہے تو کبھی ناکام رہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ریاست کی چھت تو سنبھل گئی لیکن چھت کے نیچے کئی طرح کے مسائل پیدا ہوگئے۔ پرتشدد کارروائیاں کرنے والے مجبور کر رہے ہیں کہ ان کا عقیدہ ہی ٹھیک ہے۔ وہ اس سوچ کے ذریعے غلبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ جو ریاست پر قبضے کی خواہش رکھتے ہیں، ان سے نمٹنے کیلئے صحافت بھی کردار ادا کرے۔ انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب پر پابندی جلدی ختم ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 362367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش