0
Sunday 16 Mar 2014 18:19

خیرپور، تمام تر ریاستی رکاوٹوں کے باوجود ’’لبیک یارسول اللہ (ص)‘‘ کانفرنس کا آغاز

خیرپور، تمام تر ریاستی رکاوٹوں کے باوجود ’’لبیک یارسول اللہ (ص)‘‘ کانفرنس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ خیرپور میں حکومت کی جانب سے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شیعہ، سنی اجتماع پر مبنی ’’لبیک یارسول اللہ (ص)‘‘ کا بھرپور انداز میں آغاز ہوگیا ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق کانفرنس کے آغاز سے کچھ دیر بعد ہی مختار گراونڈ کا پنڈال شرکاء سے لگ بھگ بھر گیا۔ کانفرنس سے اب تک مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ اعجاز بہشتی کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم ضلع خیرپور کے سیکرٹری جنرل منور نے خطاب کیا ہے، اس وقت ممتاز گراونڈ ’’لبیک یارسول اللہ (ص)‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا ہے اور شیعہ، سنی وحدت کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ علمائے کرام اور عوام کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 362426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش