0
Sunday 16 Mar 2014 18:52

روس کے ساتھ ممکنہ الحاق کے لئے کریمیا میں ریفرنڈم

روس کے ساتھ ممکنہ الحاق کے لئے کریمیا میں ریفرنڈم

اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد آزاد ہونے والے مشرقی یورپی ملک یوکرائن کی نیم خود مختار جزیرہ نما ریاست کریمیا میں روس کے ساتھ ممکنہ الحاق کے لئےعوامی ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ 20 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ریاست میں روسی نژاد عوام کی اکثریت ہے، اس لئے بین الاقوامی برادری کی جانب سے عام طور پر اسی بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ ریفرنڈم میں روس کے ساتھ الحاق کی منظوری دے دی جائے گی۔

دوسری جانب نیٹو اور امریکا کی جانب سے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیا جارہا ہے، مغربی دنیا نے دھمکی دی ہے کہ کریمیا کے الحق کی صورت میں روس کے خلاف سخت پابندیاں لگا دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ روس اور امریکا یوکرین میں اپنی مرضی کے حکمران چاہتے ہیں اور یہ صورت حال اس وقت گھمبیر ہو گئی، جب 22 فروری کو روس نواز یوکرینی صدر ویکٹر یانوکووچ عوامی احتجاج کے نتیجے میں صدارتی محل سے فرار ہو گئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 362428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش