QR CodeQR Code

کوئٹہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنیوالی تنظیم سے بدلہ لیا جائیگا، ورنا بلوچ

16 Mar 2014 21:06

اسلام ٹائمز: بلوچ واجہ لبریشن آرمی کے ترجمان کا مقامی اخبار سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں بھی منشیات فروشوں نے اڈے قائم کر رکھے ہیں۔ ہم ان کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اڈوں کا خاتمہ کر دیں ورنہ ان پر حملے کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچ واجہ لبریشن آرمی کے ترجمان ورنا بلوچ نے کہا کہ جناح روڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی اکثریت بلوچ تھی۔ بم کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم سے بدلہ لیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جناح روڈ بم دھماکے میں ہمارے تین ساتھی آصف، کمال اور محسن بھی شہید ہوئے۔ ان سمیت دیگر شہید ہونے والے افراد کی جنکی اکثریت بلوچ تھی کا بدلہ بم کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم سے لیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں منشیات فروخت ہو رہی ہے اور اس کے ذریعے بھی بلوچ نسل کشی کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں بھی منشیات فروشوں نے اڈے قائم کر رکھے ہیں۔ ہم ان کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اڈوں کا خاتمہ کر دیں ورنہ ان پر حملے کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 362448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362448/کوئٹہ-بم-دھماکے-کی-ذمہ-داری-قبول-کرنیوالی-تنظیم-سے-بدلہ-لیا-جائیگا-ورنا-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org