0
Sunday 16 Mar 2014 22:18

نرسز پر حکومت کا بہیمانہ تشدد سول آمریت کی بدترین مثال اور ریاستی دہشت گردی ہے، افنان بابر

نرسز پر حکومت کا بہیمانہ تشدد سول آمریت کی بدترین مثال اور ریاستی دہشت گردی ہے، افنان بابر
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما افنان بابر نے کہا ہے کہ لاہور میں ینگ نرسز کے دھرنے پر پولیس کا لاٹھی چارج ریاستی جبر اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، معصوم اور نہتی عورتوں پر حکومت کے اس بہیمانہ تشدد سے ثابت ہو گیا کہ ملک میں نام نہاد جمہوریت کے نام پر بدترین سول آمریت مسلط ہے۔ عوام کیلئے مسیحائی کا فریضہ سرانجام دینے والی غریب عورتوں پر اس طرح تشدد کر کے حکومت نے اپنا اصل چہرہ عوام کو دکھا دیا ہے۔ کہ وہ عوام کو کسی بھی قسم کے احتجاج کا حق نہیں دینا چاہتے حالانکہ پاکستان کا آئین ہر پاکستانی شہری کو اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ مگر حکمران عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے سے بھی کترا رہے ہیں، مگر منہاج القرآن ویمن لیگ ینگ نرسز کے شانہ بشانہ ان کے مطالبات کی حمایت بھی کرتی ہیں اور اپنی ان بہنوں کے ساتھ بھی کھڑی ہیں۔

اسی طرح مظفرگڑھ میں معصوم آمنہ کی خود سوزی بھی اس بات کی دلیل ہے کہ پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے اور تھانوں سے کسی عام آدمی کی داد رسی ممکن نہیں رہی بلکہ تھانے شریف شہریوں کی عزتیں اچھالنے کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خودسوزی پر اس کے گھر آنے والے وزیراعلیٰ بتائیں گے کہ اس قتل کا ذمہ دار کون ہے اور جو بچیاں روزانہ ان واقعات کا شکار ہوتی ہیں ان کو بھی انصاف میسرآئے گا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا قصور اس ظلم وجبر کے نظام کا ہے جس میں انصاف اور قانون کو شریفوں کے ڈرانے کیلئے ایک وحشت بنا دیا گیا ہے۔ اگر خواتین اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتی ہیں تو پھر انہیں اس نظام ظلم و جبر کے خلاف میدان عمل میں نکل کر ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کا حصہ بننا ہوگا ورنہ یہ نظام اسی طرح ان کا استحصال کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 362471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش