0
Sunday 16 Mar 2014 22:12
پاکستان بچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

تکفیری طالبان کے فاسد نظام کو رائج کرنے کیلئے سیاسی طالبان زمینہ سازی میں مصروف ہیں، علامہ امین شہیدی

تکفیری طالبان کے فاسد نظام کو رائج کرنے کیلئے سیاسی طالبان زمینہ سازی میں مصروف ہیں، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ آل سعود اور آل یہود کے ایجنڈے کی تکمیل کے مقابلے میں شیعہ سنی محب وطن ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے، لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس طالبان کے خلاف اہلیان سندھ کا عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگیا ہے، حکمران اپنے قبلے درست کر لیں، پیپلز پارٹی کے طالبان نواز رویئے سے عاشقان محمد (ص) کی شدید دل آزاری ہوئی، وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ سندھ کے شیعہ سنی عوام سے فوری معافی مانگیں، سندھ بھر خصوصاً خیرپور کے جوانوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اپنی بیداری اور حوصلے کو قائم و دائم رکھیں، ہم پاکستان بچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز اسٹیڈیم خیرپور میں منعقدہ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ اولیاء کی سرزمین وادی مہران سندھ کو اقلیتی تکفیری گروہ کے ہاتھوں یر غمال بنایا جا رہا ہے جبکہ اس وادی کی اکثریت محب وطن شیعہ سنی عاشقان رسول (ص) پر مشتمل ہے۔
 
علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ دہشتگرد تکفیری طالبان کے فاسد نظام کو رائج کرنے کیلئے سیاسی طالبان زمینہ سازی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خصوصاً قائم علی شاہ نے لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کیلئے تکفیری دہشتگرد ٹولے کی پشت پناہی کی گئی جو کہ انتہائی شرمناک اور غیر آئینی فعل ہے۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن محبت اور اخوت کا گہوارہ بنانے کیلئے شیعہ سنی عوام اور قائدین میدان میں حاضر ہیں۔ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب میں علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہا کہ طالبانی سوچ کے خاتمے کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل عملی کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں محب وطن عوام تکفیری اور ناصبی سوچ کے خلاف منظم کریں۔
خبر کا کوڈ : 362476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش