QR CodeQR Code

یوکرائن میں مداخلت، ہیکرز نے متعدد نیٹو ویب سائٹس پر حملہ کر دیا

17 Mar 2014 09:25

اسلام ٹائمز: نیٹو ترجمان کے مطابق ہیکرز نے متعدد ویب سائٹس کو نشانہ بنایا تاہم آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ کریمیا کے روس سے الحاق کے معاملہ پر ہونیوالے ریفرنڈم کے تناظر میں ان سائبر حملوں کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم ہیکرز نے نیٹو کی متعدد ویب سائٹ پر حملہ کر دیا، ماہرین بحالی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ نیٹو ترجمان کے مطابق ہیکرز نے متعدد ویب سائٹس کو نشانہ بنایا تاہم آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔ حملوں میں نیٹو کی مرکزی ویب سائٹ بھی متاثر ہوئی۔ واضح رہے کہ کریمیا کے روس سے الحاق کے معاملہ پر ہونیوالے ریفرنڈم کے تناظر میں ان سائبر حملوں کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیکرز کے گروپ نے اپنا نام بیرکٹ بتایا ہے، گروپ کے ارکان خود کو یوکرائن کے محب وطن شہری قرار دیتے ہیں اور اس بات پر ناراض ہیں کہ نیٹو کی جانب سے ان کے ملک میں مداخلت کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 362542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362542/یوکرائن-میں-مداخلت-ہیکرز-نے-متعدد-نیٹو-ویب-سائٹس-پر-حملہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org