0
Monday 17 Mar 2014 20:38

گلگت، کینٹ پولیس نے توقیر عباس پال قتل کیس میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

گلگت، کینٹ پولیس نے توقیر عباس پال قتل کیس میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ کینٹ پولیس گلگت نے توقیر عباس پال قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ عاطف خان کی قیادت میں ٹیم نے مطلوب ملزمان صابر خان ولد لال شہزادہ اور عتیق الرحمن ولد حبیب الرحمن کو ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران گلگت سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت کے سینئر صحافی ظفر حیات پال کے جوان سال بیٹے اور بنک ملازم توقیر عباس پال کو جوٹیال کے علاقے میں 16 دسمبر کو رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 362803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش