0
Monday 17 Mar 2014 20:45

علامہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا طالبنائزیشن کیخلاف مضبوط آواز ہیں، علامہ اعجاز بہشتی

علامہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا طالبنائزیشن کیخلاف مضبوط آواز ہیں، علامہ اعجاز بہشتی
اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ اہلیانِ خیرپور کی استقامت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا طالبان مخالف اجتماع تھا، شدید مشکلات اور سخت ترین سازشیں حسینیوں کے جذبے کو شکست نہیں دے سکیں، علامہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا محب وطن شیعہ سنی عوام کیلئے خدا کا انمول تحفہ ہیں، جب تک جسم میں خون کا ایک قطرہ بھی باقی ہے وطنِ عزیز پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کرتے رہیں گے۔ ان خیالات ک اظہار انہوں نے گذشتہ روز ممتاز گراؤنڈ خیرپور میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیرِاہتمام منعقدہ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علام اعجاز بہشتی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایم ڈبلیو ایم کے طالبان مخالف اجتماع کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرکے طالبان سے اپنے مضبوط رشتوں کا پاس رکھا ہے۔
 
علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ نااہل وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کی لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس میں رکاوٹ سے ثابت ہوگیا کہ بلاول بھٹو کی طالبان کو للکار سوائے گیدڑ بھبکیوں کے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اتنی ہی طالبان مخالف جماعت تھی تو جلسے میں رکاوٹ کی بجائے انعقاد میں ساتھ دیتی۔ مرکزی رہنماء ایم ڈبلیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود خیرپور میں طالبان مخالف عظیم الشان اجتماع کے انعقاد پر خدائے ذوالجلال کی نصرت کے بعد تمام حسنیوں کے جذبے، علامہ ناصر عباس جعفری کی جرٲت و شجاعت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 362805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش