0
Monday 17 Mar 2014 23:02

کریمیا کا روس سے الحاق، امریکا اور یورپی یونین طرف سے پابندیاں

کریمیا کا روس سے الحاق، امریکا اور یورپی یونین طرف سے پابندیاں
اسلام ٹائمز۔ یوکرین کی ریاست کریمیا کی جانب سے روس کے ساتھ الحاق کے اعلان کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے متعدد روسی اور یوکرینی حکام کے سفر پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیئے ہیں۔ کریمین حکام نے اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم میں 97 فیصد عوام کی جانب سے روس کے ساتھ الحاق کی حمایت کے بعد باقاعدہ روس میں شامل ہونے کی درخواست کر دی، جس کے بعد یورپی یونین میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا برسلز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں یورپی یونین نے یوکرین کے 21 اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا تاہم آئندہ چند دنوں ميں مزید پابندیوں کے حوالے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے روس کے 7 حکومتی اہلکاروں و سیاستدان سمیت کریمیا کے بھی 4 اعلیٰ حکام کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 362847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش