0
Monday 17 Mar 2014 23:16

امریکی بحریہ نے قزاقوں سے جہاز مارننگ گلوری چھڑا لیا، جہاز مصر سے لیبیا جا رہا تھا

امریکی بحریہ نے قزاقوں سے جہاز مارننگ گلوری چھڑا لیا، جہاز  مصر سے لیبیا جا رہا تھا
اسلام ٹائمز۔ لیبیا سے لاپتہ ہونے والے تیل بردار بحری جہاز مارننگ گلوری کو، امریکی نیوی نے عملے سمیت قزاقوں سے چھڑا کر لیبیا واپس بھجوا دیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکی نیوی سیلز نے بحیرہ روم میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لیبیائی باشندوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے تیل بردار بحری جہاز مارننگ گلوری کو چھڑا کر دوبارہ لیبیا بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے یرغمال کئے گئے جہاز میں عملے میں 6 پاکستانی بھی شامل ہیں جن میں کیپٹن مرزا نعمان بیگ، چیف آفیسر غفران مرغوب احمد، سیکنڈ آفیسر سید محمد مہدی شمسی، تھرڈ آفیسر سید آصف حسن، نیک زادہ اور محمد ارشاد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مارننگ گلوری نامی بحری جہاز شمالی کوریا میں رجسٹرڈ ہے، جسے لیبیا سے باغیوں نے 2 لاکھ بیرل تیل کے ہمراہ اغوا کر لیا تھا، واقعے کے بعد شمالی کوریا نے جہاز سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا، جس کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں تھا۔ واقعے پر لیبیا کی پارلیمنٹ نے اس وقت کے وزیراعظم علی زیدانی کو برطرف کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 362851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش