QR CodeQR Code

حکومت طالبان مذاکرات سے بہتر نتائج کی امید ہے، عمران خان

18 Mar 2014 00:18

اسلام ٹائمز: کور کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل، ملکی سیاسی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں سیاسی صورتحال اور طالبان سے مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انھوں نے وزیراعظم نواز شریف کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل، ملکی سیاسی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات پر کمیٹی کو اعتماد میں لیا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ملاقات کی دعوت خود دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی کمیٹی پر حکومت نے تحریک انصاف کو اعتماد میں لیا ہے۔ حکومت اور طالبان کے مذاکرات سے بہتر نتائج کی امید ہے۔


خبر کا کوڈ: 362873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362873/حکومت-طالبان-مذاکرات-سے-بہتر-نتائج-کی-امید-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org