QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، یورپی یونین

18 Mar 2014 10:15

اسلام ٹائمز: بھارت میں یورپی یونین کے سفیر لاروس گوناروگی مارک نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنے کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلے کے پائیدار حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ کشمیریوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے، کنٹرول لائن کے آرپار تجارت کا فروغ اس سلسلے میں اہم و مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارت میں یورپی یونین کے سفیر لاروس گوناروگی مارک نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنے کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دیں۔


خبر کا کوڈ: 362944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362944/مسئلہ-کشمیر-پر-پاکستان-اور-بھارت-سنجیدگی-کا-مظاہرہ-کریں-یورپی-یونین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org