QR CodeQR Code

بحرینی عوام کے قاتل بادشاہ کی پاکستان آمد کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

18 Mar 2014 12:11

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن مظلوم کی ہمیشہ حمایت کرنیوالے پاکستان کے عوام کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بحرین میں ظلم کے پہاڑ ڈھانے والوں کو پاکستان کے عوام رد کرچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بحرینی عوام کے قاتل بادشاہ حماد بن خلیفہ کی پاکستان آمد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نواز شریف حکومت نے پہلے شام کے دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کیلئے سعودی حکومت کیساتھ معاہدہ کیا اور اب بحرینی عوام کے قاتل آل خلیفہ کے اس بادشاہ کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن مظلوم کی ہمیشہ حمایت کرنے والے پاکستان کے عوام کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بحرین میں ظلم کے پہاڑ ڈھانے والوں کو پاکستان کے عوام رد کرچکے ہیں اور ایسے میں اس قاتل بادشاہ کا استقبال عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں سعودی حکومت کی جانب سے نواز شریف کو ڈیڑہ ارب ڈالر جو دیئے گئے ہیں، نواز شریف قوم کو واضح کریں کہ کس کام کے عوض یہ رقم انہیں دی گئی ہے۔ پاکستان کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق ترتیب دی جائے، اور اگر ملکی پالیسیاں امریکہ اور آل سعود کے مفادات کے تحت بنائی جائیں گی تو ہم اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 362964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362964/بحرینی-عوام-کے-قاتل-بادشاہ-کی-پاکستان-ا-مد-شدید-مذمت-کرتے-ہیں-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org