QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

18 Mar 2014 13:16

اسلام ٹائمز: سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی گئی، ذرائع کے مطابق پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پولیس دربار سے خطاب میں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کی پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کی سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردی گئی ہے۔ سمری کے مطابق گریڈ 5 سے گریڈ 11 تک کی تنخواہوں میں 2 ہزار، 7سات سو 30 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ گریڈ 12 سے 17 تک کی تنخواہ میں 6500 روپے اور گریڈ 18 سے 22 تک افسران کی تنخواہوں میں 9600 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پولیس دربار سے خطاب میں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 362969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362969/خیبر-پختونخوا-پولیس-کی-تنخواہوں-میں-اضافے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org