QR CodeQR Code

کرائمیا ہمیشہ ہی روس کا ’اٹوٹ انگ‘ رہا ہے، روسی صدر

18 Mar 2014 22:27

اسلام ٹائمز: صدر پوٹن نے کرائمیا میں یوکرین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو جمہوری اور بین الاقوامی روایات کے عین مطابق قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کا خطہ کرائمیا ہمیشہ سے ہی روس کا ‘‘اٹوٹ انگ’’ رہا ہے۔ ان کا یہ بیان یوکرین اور مغرب کے ساتھ اس کی کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے روس کے لیے کرائمیا کی اہمیت پر تبصرہ کیا۔ 

بحیرہ اسود کے اس خطے میں اتوار کو یوکرین سے علیحدگی اور روس سے الحاق کے لیے ریفرنڈم ہوا تھا جسے امریکہ اور یورپی یونین ‘‘غیر قانونی’’ قرار دے چکے ہیں۔ لیکن صدر پوٹن نے منگل کو کہا کہ یہ ریفرنڈم جمہوری اور بین الاقوامی روایات کے مطابق تھا۔ کرائمیا کے حکام کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم میں 97 فیصد لوگوں نے یوکرین سے علیحدگی کے لیے ووٹ دیا۔


خبر کا کوڈ: 363282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/363282/کرائمیا-ہمیشہ-ہی-روس-کا-اٹوٹ-انگ-رہا-ہے-روسی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org