0
Tuesday 18 Mar 2014 22:39

نہج البلاغہ سے متعلق ''اسلام ٹائمز'' کی خبر پر ایکشن، ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں سے محمد رضا رہا ہوگئے

نہج البلاغہ سے متعلق
اسلام ٹائمز۔ مکتبۃ الرضا لاہور کے مالک سید محمد رضا کی گرفتاری سے متعلق اسلام ٹائمز پر خبر نشر ہوئی تو مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے سید محمد رضا کو رہا کرا لیا ہے اور ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ممتاز شیعہ رہنما حیدر علی مرزا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ ابوذر مہدوی اور ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امیتاز کاظمی نے ''اسلام ٹائمز'' پر سید محمد رضا کی گرفتاری سے متعلق خبر نشر ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن لاہور سے ملاقات کی اور استفسار کیا کہ کس بنیاد پر مکتبۃ الرضا کے مالک سید محمد رضا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری کے مطابق، رہنماوں کا کہنا تھا کہ چودہ سو سال پرانی مولائے کائنات کے خطابات پر مشتمل کتاب کو متازعہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے، قرآن مجید کے بعد جس کتاب کو ہم معتبر سمجھتے ہیں وہ نہج البلاغہ ہے، ہم پولیس کے اس عمل کو ملک میں فرقہ وارنہ کشیدگی کو بھڑکانے کی ایک کوشش سمجھتے ہیں۔

اس پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے فوری طور سید محمد رضا کو رہا کر دیا اور یقین دلایا کہ آپ ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست دائر کریں، ہم پرچہ ختم کر دیتے ہیں۔ اس پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری امور جوانان علامہ حسن ہمدانی نے پرچہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ علماء کرام اور عوام میں پولیس کے اس عمل کی مذمت کی جارہی ہے اور تشویشن پائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 363287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش